خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ قبل 23 سالہ صہیب کی شادی مدیحہ سے ہوئی تھی شادی کی پہلی سالگرہ پر بیوی کو خوش کرنے کیلئے اسے قیمتی تحفہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے صہیب نے سالگرہ سے 6 مہینے قبل ہی حقیقت میں چاند پر ایک ایکڑ زمین خرید لی ہے۔
یہ سودا لونر سیٹلمنٹ انیشی ایٹیو نامی ایک کمپنی کے ذریعے 45 امریکی ڈالر میں طے پایا ہے۔

اس حوالے سے صہیب کا کہنا تھا کہ باقاعدہ ایک کمپنی سے یہ سودا ہوا ہے اور میرے پاس چاند پر اپنی اس جائیداد کے کاغذات بھی ہیں، لوگ میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور اسے من گھڑت تصور کررہے ہیں مگر ایسا نہیں ہے، میں نے حقیقت میں اپنی بیوی کیلئے چاند پر ایک ایکڑ زمین خریدی ہے۔